ایران کے قونصل جنرل سید محمد رفیعی کی جانب سے اراکین بلوچستان اسمبلی، سیاسی رہنماؤں، تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

ہفتہ 11 مئی 2019 23:38

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) ایران کے قونصل جنرل سید محمد رفیعی نے اراکین بلوچستان اسمبلی، سیاسی رہنماؤں اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اعزاز میںہفتہ کے روز افطار ڈنر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سید محمد رفیعی نے اپنی رہائش گاہ پر سیاسی ، سماجی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، تاجربرادری سمیت صحافیوں کے اعزاز میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصر اللہ خان زیرے، جمیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی حاجی اصغر علی خان ترین، بی این پی کے احمد نواز بلوچ، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماؤں مولانا عبدالحق ہاشمی ، عبدالمتین اخونزادہ، ڈاکٹر عطاء الرحمن، صابر خان پانیزئی، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ہاشم موسوی، علامہ جمعہ اسدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مولانا عبد القادر لونی، چیمبر آف کامرس کے جمعہ خان بادیزئی، جمعہ خان نورزئی، قاری انوار الحق حقانی، انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، مولانا شفیق دولتزئی، مفتی سنزر سعید، رفو جان بڑیچ، سید حبیب اللہ شاہ بخاری، سردار خان رند اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔