امریکا سے کشیدگی کے بعد ایران، اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، اسرائیلی وزیر

ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے،یووال سٹائنٹز

اتوار 12 مئی 2019 21:45

امریکا سے کشیدگی کے بعد ایران، اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، اسرائیلی ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) اسرائیل کے وزیر توانائی یووال سٹائنٹز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی صورت میں ایران حکومت اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ خلیج کے خطے میں معاملات گرم ہو رہے ہیں جو خطرناک ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ جنگی صورت حال پیدا ہونے کے بعد ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے۔

اس وقت اسرائیلی حکومت ایرانی و امریکی تناؤ کے دوران خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے حالانکہ وہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی پرزور حامی ہے۔ اسٹائنٹز وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کے رکن بھی ہیں۔