طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی ناکامی کا امریکی اعتراف

بدھ 15 مئی 2019 13:14

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی ناکامی کا امریکی اعتراف
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) افغانستان میں امریکہ کے سفیر نے اعتراف کیا ہے کہ قطر میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ہیں۔کابل میں امریکہ کے سفیر جان بیس نے جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار کے اپنے دورے میں کہا ہے کہ قطر میں طالبان کے ساتھ امریکہ کے چھے دور کے مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔حکومت افغانستان کو امید تھی کہ امریکہ افغان فریقوں میں مذاکرات کا کوئی راستہ نکال سکتا ہے تاہم امریکی سفیر کے بیان سے طالبان کے مقابلے میں امریکہ کی بے بسی کو ظاہر کر رہا ہے۔طالبان کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے بھی ذرائع ابلاغ سے گفتکو میں کہا تھا کہ امریکہ، افغانستان میں شکست کھا چکا ہے اور افغانستان سے واپس جانے کے سوا اس کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔