حلقہ این اے 196، مخالف امیدوار نواب علی نے میاں محمدسومرو کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائرکردی

بدھ 15 مئی 2019 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلقہ این ای196جیکب آباد میں مخالف امیدوار نواب علی نے میاں محمدسومرو کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائرکردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ میاں محمد سومرو این اے 196 سے 2018کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔درخواست میں کہاگیاکہ میاں محمدسومرو کاغذات کے مطابق یوکے کی شہریت رکھتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ میاں محمدسومرو نے برطانوی شہریت کو چھپایا۔درخواست میں کہاگیاکہ میاں محمدسومرو صادق اور امین نہیں رہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میاں محمدسومروکونااہل قرار دے۔