چنیوٹ میں چھپکلی گرے دودھ کی چائے پینے سے دو بچوں سمیت 6 خواتین کو حالت غیر‘ہسپتال منتقل

جمعرات 16 مئی 2019 14:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء)سرگودھا فیصل آباد کے علاقہ چنیوٹ میں چھپکلی گرے دودھ کی چائے پینے سے دو بچوں سمیت 6 خواتین کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چنیوٹ کے محلہ نور والا میں میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جہنوں نے چھپکلی گرے دودھ سے تیار چائے پی لی تھی۔متاثرین خاندان کی سعدیہ بی بی، فیض بی بی، نشاء بی بی،نورین بی بی-عون عباس، شان علی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔