چیچہ وطنی۔حکومت اقلیتی برادری کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے،ڈپٹی کمشنرساہیوال

جمعرات 16 مئی 2019 16:07

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتی برادری کو تمام شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اور زیر تعلیم طلبا و طالبا ت کو مالی مسائل کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے میں در پیش مشکلات کو بھی دور کیا جا رہا ہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مسیحی برادری کے طلبا و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی-ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی آفیئر ز پنجاب عمر سرور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ساہیوال ڈویژن کے 37مسیحی طلبا و طالبات میں چیک تقسیم کئے گئے ۔میٹرک میں زیر تعلیم سٹوڈنٹ کو 15ہزار روپے،انٹر میڈیٹ کو20ہزار ،گریجویٹ کو 30ہزار ،ماسٹرز ڈگری کو 35ہزار اور پی ایچ ڈی یا پروفیشنل ڈگری میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو 50ہزار روپے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا اہم حصہ ہیں اور ملک کی ترقی میں انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،ریاست ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔