موجودہ سال میری2 فلمیں ریلیز ہوں گی،عائشہ عمر

شاپنگ ضرور کرتی ہیں ،تاہم برقع پہن کر مارکیٹ میں جاتی ہیں،اس کی وجہ لوگ سیلفی کیلئے تنگ کرتے ہیں ،بیچ لگژری ہوٹل میں عشائیے کے موقع پر گفتگو

جمعرات 16 مئی 2019 16:47

موجودہ سال میری2 فلمیں ریلیز ہوں گی،عائشہ عمر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) معروف فنکاہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ موجودہ سال ان کی2 فلمیں ریلیز ہوں گی ،جس میں پہلی فلم اکتوبر میں نازنین دیکھ سکیں گے،اس کے علاوہ ٹی وی پروگرام بلبلے میں بھی وہ جلد عوام کے سامنے ہوں گی،وہ بیچ لگژری ہوٹل کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار وعشائیے کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں،افطار عشائیے میںداؤد اسکول کے اسپیشل بچوں نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ان بچوں میں گفٹ تقسیم کئے گئے ،تقریب میں آواری ہوٹل لمیٹڈ کے کو آپریٹو ڈائریکٹر وجنرل منیجر بیچ لگژری ہوٹل عظیم قریشی اور سعیدہ لغاری نے اظہار خیال کیا ،عائشہ عمر نے کہا کہ وہ ہر سال عید لاہور میں مناتی ہیں ،کیونکہ ان کی والدہ لاہو میں مقیم ہیں،تاہم اس مرتبہ وہ عید کراچی میں منائیں گی ،والدہ کراچی آئیں گی،ایک سوال پر عائشہ عمر نے کہا کہ شاپنگ ضرور کرتی ہیں ،تاہم برقع پہن کر مارکیٹ میں جاتی ہیں،اس کی وجہ لوگ سیلفی کے لئے تنگ کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں،انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے ،انہیں وہی سہولت ملنا چاہئیے جو ایک عام شہری کو حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ ہوٹل انتظامیہ کی شکر گزار ہیں جس نے اتنا اچھا پروگرام منعقد کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بچے پھول کی مانند ہیں،جنہیں پیار دینے کی ضرورت ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ یہاں آکر مسرت محسوس کررہی ہیں اور خاص کر ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بیچ لگژری ہوٹل نے یہ ایونٹ آرگنائز کیا ہے ،بلکہ ہوٹل کی جانب سے ماضی میں بھی ایسے پروگرام ہوتے رہے ہیں،خاص طور پر مختلف ملکوں کے کھانوں کے فیسٹیول ناقابل فراموش ہیں،عظیم قریشی نے کہا کہ میں آواری ہوٹلز لمیٹڈ کی جانب سے صحافیوں اور اسپیشل بچوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ،میڈیا وہ اہم ستون ہے جو بیرون ملک معلومات کے فراہم کرنے کے علاوہ عوام میں شعور بیدار کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس افطار ڈنر کی خاص بات یہ ہے کہ معروف قوال امجد صابری محروم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 17 مئی2019 کو قوالی کا پروگرام بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں شرکاء سحری بھی کرسکیں گے،انہوں نے کہا کہ افطار ڈنر اچھا ایونٹ ہے جس میں افطاری کے علاوہ کھانے کی درجنوں ڈیشز رکھی گئی ہیں،جبکہ لکی ڈرا کے زریعے مختلف کمپنیوں کے گفٹ بھی تقسیم کئیے جاتے ہیں،تقریب کے اٰختتام پر عائشہ عمر نے بچوں میںگفٹ تقسیم کئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔