وہاڑی: میڈیکل سٹورز مالکان ڈاکٹرز کے نسخے کے بغیر ادویات فروخت نہ کریں: ڈپٹی کمشنر وہاڑی

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ جو میڈیکل سٹورز ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات بیچ رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 16 مئی 2019 17:27

وہاڑی: میڈیکل سٹورز مالکان ڈاکٹرز کے نسخے کے بغیر ادویات فروخت نہ کریں: ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹورز مالکان ڈاکٹرز کے نسخے کے بغیر ادویات فروخت نہ کریں۔جو میڈیکل سٹورز ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات بیچ رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ ہیلتھ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد جاویداور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز اپنے اپنے حلقے میں چیکنگ کو مزید بہتر کریں اور جو میڈیکل سٹورز نشہ آور ادویات بغیر ڈاکٹری نسخے کے فروخت کرر ہے ہیں ان کیخلا ف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ایسے میڈیکل سٹورز کے مالکان کسی بھی رحم کے قابل نہیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی مہم کو تیز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ عطائی ڈاکٹر کو انسانی جانوں سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائیگا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو نشہ سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے ہیں۔

نشہ آور ادویات ہماری آنے والی نسلوں کے لئے نقصان دہ ہیں جن کی سرعام فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔میڈیکل سٹورز اور عطائیوں کے خلاف مہم میں بھی پولیس کی خدمات ہروقت حاضرہیں۔

متعلقہ عنوان :