نواز شریف لندن چلے جائیں گے

آپ دیکھیں گے کہ نواز شریف لندن چلے جائیں گے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر کا دعویٰ

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 17 مئی 2019 01:11

نواز شریف لندن چلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2019ء) نواز شریف لندن چلے جائیں گے۔ آپ دیکھیں گے کہ نواز شریف لندن چلے جائیں گے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف لندن چلے جائیں گے۔ نجی چینل اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں نواز شریف لندن چلیں جائیں گے جس پر پروگرام کے اینکر پرسن ارشد شریف نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا واقعی نواز شریف لندن چلے جائیں گے؟ تو ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے وہ چلے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لندن چلے جائیں گے، ایسا انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عید الفطر کے بعد ممکنہ احتجاجی دھرنوں کے پیش نظر کہا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عید کے بعد لندن چلے جائیں گے اور نواز شریف کے لندن چلے جانے کے بعد تمام احتجاج اور دھرنے وغیرہ ختم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہمایوں اختر کے دعوے کے بعد ارشد شریف نے پروگرام میں شامل مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر سے پوچھا کہ کیا میاں نواز شریف صاحب لندن جا رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس عدالت میں اور عدلیہ ہی اس کیس سے متعلق تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کہنا کہ عدلیہ کے ذریعے نواز شریف باہر جائیں گے تو عدلیہ کے ذریعے ہی جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمایوں اختر نے نواز شریف کے لندن جانے کا دعویٰ کر کے باقاعدہ ایک خبر دی ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے عید الفطر کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، جس کا ذکر بلاول بھٹو اکثر اپنی تقریروں میں بھی کرتے ہیں جبکہ باقی اپوزیشن جماعتیں بھی در پردہ حکومت مخالف اجتجاج کا اعلان کر چکی ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کا دعویٰ ہے کہ وہ عید الفطر کے بعد 30 لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔