Live Updates

سپریم کورٹ نے میٹرو بس کو 'جنگلہ بس' قرار دے دیا

کونسا شہر ہے جہاں ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہو؟۔صرف جنگلہ بس بنا دی جو مسائل کا حل نہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 مئی 2019 14:40

سپریم کورٹ نے میٹرو بس کو 'جنگلہ بس' قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مئی 2019ء) : سپریم کورٹ نے میٹرو بس کو 'جنگلہ بس' قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ دنیا کا کونسا شہر ہے جہاں ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہو؟۔صرف جنگلہ بس بنا دی جو مسائل کا حل نہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا جنگلہ بس بنا دینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید ریمارکس دئیے کہ مجھے نہیں معلوم اتنا خراب نظام اب کون ٹھیک کرے گا۔اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ تک نہیں ہے۔لوگ پتہ نہیں کہاں کہاں سے پیدل چل کر آتے ہیں۔دب بھر مزدوری کر کے لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ سپریم کورٹ نے میٹرو بس کو 'جنگلہ بس' قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی میٹرو بس کو جنگلہ بس قرار دے چکے تھے۔

ماضی میں اس حوالے سے انہوں نے کئی بار شریف خاندان پر تنقید کی اور کہا تھا کہ عوام کو جنگلہ بس نہیں بلکہ تعلیم اور صحت چاہئیے۔تاہم جب خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے میٹرو بس بنانے کافیصلہ کیا گیا تھا تو مخالفین نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو بس سروس کو جنگلہ بس کہنے والے آج اٴْسی نوعیت کے منصوبے کے لئے اربوں روپے قرضے مانگ رہے ہیں، پانچ سال تک صوبے میں کچھ نہ کرسکے اور اب میگا پراجیکٹس شروع کرنے کے اعلانات کررہے ہیں جو نہ صرف صوبے پر قرضوں کا بوجھ بڑھائیں گے بلکہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا فنڈز اسی پر خرچ کرکے ان منصوبوں کو ادھورا چھوڑیں گے ایک طرف میگا پراجیکٹس مکمل نہ کرسکیں گے جبکہ دوسری جانب جاری منصوبے بھی ادھورے رہ جائیں گے۔

کامیاب حکومتیں بر سر اقتدار آتے ہی میگا پروجکٹس پر کام شروع کرتی ہیں تاکہ حکومت کے خاتمے پر عوام انہی منصوبوں کے ثمرات سے فیض یاب ہوں لیکن موجودہ حکومت نے آخری سال میں ایسے منصوبے شروع کئے جو نہ صرف امسال مکمل نہیں ہوسکتے بلکہ پہلے سے جاری منصوبو پر بھی منفی اثرات پڑیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات