آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے کمنٹیٹرز کے پینل اعلان کردیا ،وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل

گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے

جمعہ 17 مئی 2019 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے لئے کمنٹیٹرز کے پینل اعلان کردیا جس میں پاکستان سے وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی شامل ہیں،گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے دوران کمنٹری باکس سنبھالنے والے دیگر کمنٹیٹرز میں ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ای ین اسمتھ، اظہر علی خان اور ای ین وارڈ شامل ہیں۔