مسلم لیگ( ن )کے بیانئے کو گلی گلی ، محلہ محلہ پہنچایا جائے ، احسن اقبال کا صوبائی تنظیموں کو سرکلر

عید سے قبل صوبائی، ڈویڑنل اور ونگز کی تنظیموں نو کو مشاورت سے فوری طور پہ مکمل کیا جائے،ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لیا جائے ،عید کے فوری بعد ڈویژنل کنونشن کے پروگرامز کو فوری تشکیل دیا جائے جن میں مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی، بیان

ہفتہ 18 مئی 2019 14:04

مسلم لیگ( ن )کے بیانئے کو گلی گلی ، محلہ محلہ پہنچایا جائے ، احسن اقبال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے صوبائی تنظیموں کو سرکلر کردیا جس میں کہاگیاہے کہ مسلم لیگ( ن )کے بیانئیے کو گلی گلی ، محلہ محلہ پہنچایا جائے ،عید سے قبل صوبائی، ڈویڑنل اور ونگز کی تنظیموں نو کو مشاورت سے فوری طور پہ مکمل کیا جائے،ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لیا جائے ،عید کے فوری بعد ڈویژنل کنونشن کے پروگرامز کو فوری تشکیل دیا جائے جن میں مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی۔

ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کو تنظیمی ، سیاسی اور فکری طور پہ ملک کی بہترین سیاسی جماعت بنانا ہے،آئینی بالادستی، حقیقی جمہوریت ، عوامی خوشحالی مسلم لیگ ن کا منشور ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاکہ مسلم لیگ ن کے بیانئیے کو گلی گلی ، محلہ محلہ پہنچایا جائے -بیان میں کہاگیاکہ عید سے قبل صوبائی، ڈویڑنل اور ونگز کی تنظیموں نو کو مشاورت سے فوری طور پہ مکمل کیا جائی-بیان میں کہاگیاکہ ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لیا جائے -بیان کے مطابق غیر فعال اور غیر موثر عہدیداروں کی جگہ نئی قیادت کو موقع دیا جائی-بیان میں کہاگیاکہ نام کیلئے عہدوں کی روایت ختم کریں، کارکردگی پر ہی عہدے برقرار رہیں گی-بیان میں کہاگیاکہ پارٹی کے ساتھ مخلص، نظریاتی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائی-بیان میں کہاگیاکہ نوجوانوں اور خواتین کی تنظیموں کو موثر بنایا جائی-بیان میں کہاگیاکہ گراس روٹ لیول پر عوامی نوعیت اور رابطہ کے پروگرام تشکیل دئیے جائیں -بیان میں کہاگیاکہ عید کے فوری بعد ڈویژنل کنونشن کے پروگرامز کو فوری تشکیل دیا جائے جن میں مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی-