Live Updates

572قیدیوں کی رہائی ، وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ

ْ آئندہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، عمران خان

ہفتہ 18 مئی 2019 15:42

572قیدیوں کی رہائی ، وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کی جیلوں میں قید پاکستان کے 572 قیدیوں کی رہائی پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان اور ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں عمل میں آئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ساتھ ہی اس یقین کا اظہارکیا گیا کہ آئندہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات