پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،سربراہ پاک فوج

مؤثر بارڈر مینیجمنٹ کیلئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے،پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داواتوئی میں اگلی چوکیوں کا دورہ ، جوانوں اور افسران سے خطاب

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،سربراہ پاک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،مؤثر بارڈر مینیجمنٹ کیلئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے،پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داواتوئی میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف کو سرحد پر آہنی باڑ لگانے کی پیشرفت، آپریشن اور سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

انہوںنے کہاکہ مؤثر بارڈر مینیجمنٹ کیلئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں ہیں جن سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا ہے۔انہوںنے کہاکہ کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں صبر، عزم اور اتحاد کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں استحکام کے لئے کردار اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا۔