پولیس اور رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 30 مشتبی افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

ّکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پولیس اور رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 30 مشتبی افراد کو حراست میں لے لیا گیا سرچ آپریشن جمشیدکواٹرپٹیل پاڑہ ،کورنگی عوامی کالونی بنگالی پاڑہ اورسچل کے علاقوں میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشیدکواٹرپولیس کی بھاری نفری نے رینجرزکے ہمراہ پٹیل پاڑہ اورلسبیلہ کے اطراف میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرعلاقے کامحاصرہ کرکے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ،پولیس اوررینجرزنے سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افرادکوحراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے تھانہ منتقل کریدا،پولیس کاکہناہے کہ حراست میں لئے گئے افرادکی شناخت کاعمل جاری ہے ،تاہم آپریشن کے دوران کسی اہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی کی بھاری نفری نے کورنگی سیکٹر9بنگالی پاڑہ میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر محاصرہ کرکے داخلی وخارجی راستوں کوسیل کرکے سرچ آپریشن وگھرگھرتلاشی کے دوران 19مشتبہ افرادکوحراست میں لیکرتھانہ منتقل کردیا،حراست میں لئے گئے مشتبہ افرادکابائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کاعمل جاری ہے۔دریں اثناء سچل پولیس نے رینجرز اور ریپڈ ریسپونس فورس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن بھٹائی آباد اور اطراف کے علاقوں میں مشکوک اور مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا،ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکے مطابق پولیس اور رینجرز کیجانب سے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی،آپریشن کے دوران پولیس، رینجرز اور ریپڈ ریسپونس فورس کی بھاری نفری کیساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی علاقے میں موجود رہیں،مشکوک افراد کے کوائف کی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے جانچ پڑتال اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،پولیس کیجانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

#