غ* حج2019: پہلی قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کیلئے قرعہ اندازی کا اعلان
qپہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے جبکہ جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لیے ہیں ان کو بھی اس قرعہ اندازی میں شریک کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور
ہفتہ 18 مئی 2019 20:35
(جاری ہے)
اس سے قبل 29 اپریل 2019 کو وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کی جانب سے نئے حج کوٹہ ملنے کے بعد حج اسکیم میں ناکام درخواست گزاروں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے نئے کوٹے کی قرعہ اندازی کی سمری تیار کرلی ہے، جسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے اضافی کوٹے کا معاملہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے درمیان وزیر اعظم عمران خان نے اٹھایا تھا، جس کے بعد پاکستان کے لیے 16 ہزار افراد کے اضافی کوٹے کو شامل کیا گیا تھا۔اس کوٹے کے اضافے کے بعد پاکستان کے لیے عازمین حج کا کل کوٹہ 2 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس نئے کوٹے کے اضافے کے بعد وزارت مذہبی امور نے ناکام رہ جانے والے درخواست گزاروں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ 16 ہزار کے اس نئے حج کوٹے کو بھی 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ہزار 4 سو 74 عازمین سرکاری جبکہ 6 ہزار 316 نئے ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جاسکیں گے۔اس سلسلے میں ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور نئے کوٹے کے لیے بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کروانے کے لیے 4 دن کی مہلت دے گی جبکہ جن افراد کی رقم بینکوں میں موجود ہے وہ براہ راست نئی قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کی گئی سمری کی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لیے حاجیوں کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار تھا جبکہ اس کو بھی 60 فیصد سرکاری جبکہ 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.