ٹنڈو الہیار،پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن ، مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی

پیر 20 مئی 2019 19:04

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن کومبنگ آپریشن میں پولیس نے مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس اور رینجرز کا ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخساراحمد کھاوڑ کی قیادت میں کئی گھنٹے تک شہر میں قائم ہوٹلوں مسافر خانوںاور مختلف مقامات میں کومبنگ آپریشن کے تحت کاروائی کی اور تلاشی کے ساتھ پوچھ گچھ کی اور شناختی کارڈ چیک کئے آپریشن کے دوران پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ہونے والا کومبنگ آپریشن ملک دشمن عناصر کے خلاف ہے انہوں نے مذید کہا کہ کومبنگ آپریشن کا مقصد جو دوسرے صوبوں سے آکر ہمارے ضلعوں میں کاروائی کرکے چلے جاتے ہیں آج ہم نے ہوٹلوں، بس اڈوں،ریلوے اسیٹشن،دیگر مقامات پر موجود لوگوں سے شناختی کارڈ بھی چیک کیئے ہیں اور جن لوگوں پر ہمیں شک تھا تو ہم نے ان کو حراست میں لیکر ان سے تفیش کی جارہی ہے اگر ان لوگوں میں سے کوئی واردات میں پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی اگر کوئی کسی بھی کاروائی میں ملوث نہیں ہونگے تو ہم ان کو باعزت طریقے سے چھوڑ دے گے ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے ہماری دشمنی جرائم اور جرائم پیشہ افراد سے ہے اس موقع پر تینوں تعلقوں کے ڈی ایس پیز مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوزافضل مگسی ،شمس کھوکھر،مظہر مہدی ،آفتاب پٹھان ودیگر پولیس افسران اور رینجرز کے افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :