محمد نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 20 مئی 2019 19:46

محمد نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب سپریٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں برطانیہ اور امریکہ کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رائے بھی شامل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تناؤ کی کیفیت سے نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق نوازشریف کو گردوں اور عارضہ قلب کی بیماری ہے۔ پاکستان اور بیرون ملک کے تمام ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کا علاج جیل میں ممکن نہیں۔ نواز شریف کا علاج بیرون ملک ان ڈاکٹرز سے کروایا جائے جنہوں نے پہلے ان کا علاج کیا تھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دل کی شریانوں کا عارضہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ بلڈ پریشر اور شوگر بھی ابھی تک نارمل نہیں ہوا۔