کچہری فائرنگ کیس کی سماعت:

انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے نامزد ملزم ولی جان کو4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 20 مئی 2019 23:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نے کچہری فائرنگ کیس میں نامزد ملزم ولی جان کو4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے شریک ملزم سعید الامین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمان کو کچہری فائرنگ کیس میں نامزد کیا تھا جبکہ انھیں گزشتہ روز انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت میں پیش کیا گیا۔