قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کمیٹی کا پاکستان میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار تشویش
کمیٹی نے انسانی حقوق کے حوالے سے کئے گئے عالمی معاہدوں عملدر آمد کی تفصیلات طلب کرلیں انسانی حقوق کی وزارت کے پاس خواتین پر تشدد کے حوالے کوئی ڈیٹا بیس نہیں ہے، شیریں مزاری کا اعتراف انسانی حقوق کی وزارت کو آپ ہی کی حکومت کمزور کررہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری برہم
پیر 20 مئی 2019 23:09
(جاری ہے)
شیریں مزاری نے اعتراف کیا کہ انسانی حقوق کی وزارت کے پاس خواتین پر تشدد کے حوالے کوئی ڈیٹا بیس نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کی شادی اور انسداد تشدد بل پر بھی تفصیلات طلب کرلیں۔
شیریں مزاری نے بتایا کہ انسداد تشدد بل وزارت قانون کے پاس ہے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ انسانی حقوق کی وزارت کو آپ ہی کی حکومت کمزور کررہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اگر حکومت اپنی ہی وزارت کے کردار کو کمزور کررہی ہے تو اپوزیشن کیا توقع کرسکتی ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح ہدایات دیں کہ انسانی حقوق سے متعلق تمام بل قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بحث کے لئے آنا چاہئیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ انسداد تشدد بل سینیٹ نے پاس کردیا ہے، وہ اب تک پیش کیوں نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ہیومن رائٹس کمیٹی کے بل دوسری وزارتوں کو کیوں دئیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کمیٹی کے بل کا مینڈیٹ کسی دوسری وزارت کے پاس نہیں ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی شاہ زیب جیلانی کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بلالیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون کے بل (پیکا) پر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اگلے اجلاس میں ایف آئی اے سربراہ کو بھی طلب کرلیامزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.