لاہور،صدر ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈکیت گینگ گرفتار،3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی

پیر 20 مئی 2019 23:27

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ، ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث116ملزمان گرفتار کر لیے، تفصیل کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی گئی جبکہ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی5 پسٹلز،ایک رائفل اور56 گولیاں برآمد کر لیں،اسی طرح منشیات فروشوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سی3 کلوگرام سے زائد چرس، 120 گرام ہیروئن اورشراب برآمد کی گئی، چوری، امانت میں خٰیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب17اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیاگیا جبکہ قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران26ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے دائو پرہزاروںروپے کی نقدی برآمد کی گئی، اسی طرح ون ویلنگ، کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر68 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔