وائس چانسلر جامعہ کراچیپروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی 2019 ء کے اسکالرشپ کی منظوری دے دی

پیر 20 مئی 2019 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی 2019 ء کے اسکالرشپ کی منظوری دے دی ہے۔مذکورہ پروگرام کے تحت ایم فل کے 36 طلباوطالبات جبکہ پی ایچ ڈی کے 16 طلباوطالبات کو اسکالرشپ دینے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم فل کے طلبہ کو 8000/= روپے ماہانہ جبکہ پی ایچ ڈی کے طلبہ کو 10000/= روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔

ایم فل پروگرا م کے اسکالر شپ کا دورانیہ ایک سال جبکہ پی ایچ ڈی کے اسکالرشپ کا دورانیہ دوسال پرمشتمل ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ اسکالرشپ کے حصول کے لئے انسٹی ٹیوشنل ایوارڈ اسکالرشپ کمیٹی کے سامنے انٹرویوز23 اپریل 2019 ء کو کلیہ علوم کے کونسل روم میں منعقد ہوئے تھے اور کمیٹی کی متفقہ سفارشات پر مذکورہ ناموں کی منظوری دی گئی۔#

متعلقہ عنوان :