سی ڈی اے افسران و ملازمین کے لئے عیدالائونس کا اعلان،گریڈ1 تا 15کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ،گریڈ 16 اوراوپرکے افسران کونصف بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالائونس دیا جائے گا

منگل 21 مئی 2019 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی ای) نے عید الفطر کے موقع پر افسران و ملازمین کے لئے عیدالائونس دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کا چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عید الائونس مئی کی تنخواہ 30 مئی 2019ء تک دی جائے گی۔ سی ڈی اے میں گریڈ ون سے گریڈ 15 تک کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالائونس دیا جائے گا جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران کو ایک آدھی بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالائونس دیا جائے گا۔ عید الائونس سی ڈی اے میں کے تمام افسران و ملازمین بشمول کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، مسٹررول سب کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :