ہائی کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرلی ، نیب کو نوٹس جاری ، جواب طلب

عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ، کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی

منگل 21 مئی 2019 14:32

ہائی کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ محمد حارث پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کیا اور نیب سے جواب طلب کرلیا ۔بعد ازاں کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ دور ان سماعت سابق صدر آصف علی زرداری بھی نواز شریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت کی سماعت غور سے سنتے رہے۔سابق صدر اسلام آبا دہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی رکھی تھی ۔