کرپشن کیس ، سپریم کور ٹ نے ملزم محمد صابر کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل خارج کر دی

منگل 21 مئی 2019 14:40

کرپشن کیس ، سپریم کور ٹ نے ملزم محمد صابر کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے بینک ملازمت کے دوران کرپشن کرنے والے ملزم کیخلاف کیس کی سماعت کے دور ن ملزم محمد صابر کی بریت کیخلاف نیب اپیل خارج کردی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بینک ملازمت کے دوران کرپشن کرنے والے ملزم کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ عدالت نے اڑھائی سال کی سزا کاٹنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے عدم شواہد کی بنا پر ملزم محمد صابر کو بری کردیا،سپریم کورٹ نے بھی محمد صابر کی بریت کیخلاف نیب اپیل خارج کردی۔

یاد رہے کہ محمد صابر پر 2004 میں بطور کیشئر بنک کے کیش میں خوربرد اور ڈکیتی کی ناکام کوشش کا الزام تھا۔ٹرائل کورٹ نے محمد صابر کو 2008 میں اڑھائی سال کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

اڑھائی سال کی سزا کے وقت محمد صابر دو سال دو ماہ جیل میں گزار کے ضمانت پر تھا۔محمد صابر نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر مزید چار ماہ جیل میں سزا پوری کی۔ہائیکورٹ نے 2010 میں محمد صابر کو نا قابل تردید شواہد نہ ہونے پر الزامات سے بری کر دیا۔ عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق الزامات کی ناقابل تردید شواہد نہیں۔ عدالت نے کہاکہ بنک میں روزانہ کیش کی بیلنس شیٹ تیار ہوتی ہے۔عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کا بریت کا فیصلہ برقرار رکھ کر نیب اپیل خارج کی جاتی ہے۔