شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، شاہد خاقان

چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس میں انٹرویو کی وضاحت نہ دے کراقرارکرلیا، نیب نے بیوروکریسی کو مفلوج کردیا،علیم خان کی ضمانیت ہوجاتی ہے،بتایا جائے کہ فواد حسن فواد اوراحد چیمہ کی ضمانت کیوں نہیں ہوتی۔ سینئر نائب صدرن لیگ شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مئی 2019 15:48

شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، شاہد خاقان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2019ء) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس میں انٹرویو کی وضاحت نہ دے کر اقرارکرلیا، نیب نے بیوروکریسی کو مفلوج کردیا، علیم خان کی ضمانیت ہوجاتی ہے ، لیکن فواد حسن فواد اوراحد چیمہ کی ضمانت نہیں ہوتی۔

انہوں نے آج یہاں چیئرمین نیب کے انٹرویو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے پریس کانفرنس میں انٹرویو پر وضاحت نہ دے کر اقرار کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے جاویدچودھری کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں، معذرت کے ساتھ نیب غیرجانبدار ادارہ نہیں رہا،علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے لیکن فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی ضمانت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہا کہ احد چیمہ کو اس کا تکبر لے ڈوبا، چیئرمین نیب بتائیں گے کہ کیا تکبر نیب قوانین میں کوئی جرم ہے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس مینوں کو اب کچھ نہیں کہوں گا، جب کہ سیاستدانوں چھوڑوں گا نہیں۔ چیئرمین نیب کا عہدہ حکومت اور اپوزیشن ملکر چناؤکرتی ہے۔ چیرمین نیب کا عہدہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ اسطرح کی پریس کانفرنس کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو اس کی وضاحت دینا ہوگی، یا جاوید چودھری بتائیں۔ چیئرمین نیب جھوٹ بو رہے ہیں یا پھر جاوید چودھری جھوٹ بول رہا ہے۔شہبازشریف کی چیئرمین نیب سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ چیئرمین نیب کے انٹرویو کا مقصد کیاتھا وہ وقت کے ساتھ عیاں ہوجائے گا۔نیب کو چاہیے کہ نوازشریف کیخلاف جتنے بھی ثبوت ہیں وہ ویب سائٹ پر ڈال دے۔ چیئرمین نیب جتنےملک کے ٹھیکیدارہیں میں بھی اتنا ہی ہوں۔ میرے خلاف سیکڑوں افسران کوورغلایا گیا۔ چیئرمین نیب جھوٹ بول رہے ہیں یا کالم نگارنے جھوٹ لکھا۔ کہا جا رہا ہے جسے جان بچانی ہے حکومتی بینچوں میں چلا جائے۔