پاکستان جوجسٹوٹیم گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

منگل 21 مئی 2019 18:21

پاکستان جوجسٹوٹیم گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) تھائی لینڈ میں ہونے والے جوجسٹو ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ و سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستان جوجسٹو ٹیم کے اعزاز میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میںجوجسٹو کھلاڑی فاطمہ عرفان، دلاور خان، محمد علی رشید کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی ایم علی عزیز، طارق علی ایسوسی ایٹ سیکریٹری پاکستان جوجسٹو فیڈریشن، محمد علی، سعدیہ عدنان، شارق علی بورڈ ممبران سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز پاکستان کا فخر ہیں، مستقبل میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جوجسٹو فیڈریشن کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر ایسوسی ایٹ سیکریٹری پاکستان جوجسٹوفیڈریشن طارق علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کی دیگر کھیلوں کی طرح جوجسٹو میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے، آخر میں طارق علی نے پاکستان جوجسٹو فیڈریشن اور سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا شکریہ ادا کیا۔