دریاخان :ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات

تمام تھانہ جات کی طرف سے بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشن کی کاروائی۔ناجائز اسلحہ برآمد۔ اشتہاری مجرمان گرفتار

منگل 21 مئی 2019 22:09

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم کی ہدایات پر ضلع کے تمام تھانہ جات کی طرف سے بیک وقت گرینڈ سرچ آپریشن کی کاروائی۔ناجائز اسلحہ برآمد۔ اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کیلئے پورے ضلع میں تھانہ جات کے روزمرہ سرچ آپریشنز کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر بیک وقت پورے ضلع میںگرینڈ سر چ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جابیک وقت سرچ آپریشنزکیے جارہے ہیں۔

ڈی پی او بھکرکی طرف سے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو شیڈول جاری کیا جاتا ہے کہئے۔ اس دوران مشکوک افراد اور جگہوں کی جانچ پڑتال و چھان بین کے علاوہ عارضی ناکہ جات لگاکر مسافروں اور گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب گرینڈ سر چ آپریشن میں تمام ایس ایچ اوز کی طرف سے چیکنگ و تصدیق کا عمل جاری رہا۔ مشکوک اشخاص اور گھروں کی بھی تلاشی عمل میںلائی گئی۔

رہائشی علاقوں میںلیڈیز پولیس فورس نے کاروائی میں حصہ لیاجس کے دوران ایس ایچ او صدر دریا خان انسپکٹر محمد حسین نے گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران عارف حسین ولد محمد حسین سے بندوق بارہ بور ڈبل بیر ل مع 2 کارتوس، مسعود ولد حاجی اللہ بخش سے رائفل 7mm مع 3 کارتوس اور محمد شیر ولد عالمشیرسے پسٹل تیس بور مع ایک کارتوس برآمد کیے گئے۔ جملہ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم مقدمات درج کرکے مزید تفتیش عمل میںلائی جارہی ہے۔ چھان بین کے 2 مجرمان اشتہاری عطاء اللہ اور خوشی محمد کو بھی گرفتار کیا۔علاوہ ازیںجملہ پولیس افسرن کی طرف سے ناکہ جات اور چیک پوسٹس پر متعدد افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم کی مدد سے تصدیق عمل میں لائی گئی۔