نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کے خلاف بھر پور کاروائیاں

منگل 21 مئی 2019 22:20

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ موٹرکار نمبرLEC-4414میں بھاری تعداد میں منشیات کی اطلاع تھی۔

(جاری ہے)

زرداد خان SHO نوشہرہ کینٹ نے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے اطلاع ملتے ہی پشاور روالپنڈی جی ٹی روڈ پر بکر ا منڈی کے مقام پر موٹرکار LEC-4414 کو روکنے کا اشارہ کیا ۔موٹرکار کی تلاشی لینے پر ملزم عبدالروف ولد محمد امین سکنہ گلبہار پشاور کو گرفتار کرکے موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 2084 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔