خیبرپختونخواحکو مت نے ضم شدہ اضلاع کی تعمیروترقی کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں،کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت
منگل 21 مئی 2019 23:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گومل زام ڈیم سے ایک لاکھ ستر ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو رہی ہے اس ڈیم سے منسلک ٹیل پر پڑے زمیندار پانی کی کمی کی شکایت کرتے ہیں اس حوالے سے اگر تمام زمیندار ایک دوسرے کا احساس کریں اور پانی کو ذمہ داری اور ایک دوسرے کے حق کے لیے استعمال کریں تو اس شکایت کا خاتمہ یقینی ہے۔
انہوںنے کہاکہ درازندہ سے لے کر باجوڑ تک تمام ہیڈکواٹرز میں انفرادی سطح پر زمینی حقائق اور ضروریات کی باریک بینی جانچنے کے بعدانفراسٹرکچرکے منصوبے حکومت کو بھجوا دیئے گئے ہیں جس سے یقینا قبائلیوں کو سہولیات میسر ہوںگی وہاں حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے تاہم نشستوں میں اضافے سے یقینا اسمبلیوں میں قبائل کی نمائندگی میں اضافہ کے ثمرات سے ضم شدہ اضلاع کے باسی مستفید ہوںگے۔ ان اضلاع میں خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی ملازمت کو تحفظ دینا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا جسے صوبائی حکومت نے حل کردیا ہے ان اہلکاروں کو پولیس اورپاک فوج کے اہلکاروں کے ذریعے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی اور ان کی ملازمتیں بھی محفوظ ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ بطور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان تمام محکموںکی ماہانہ کی بنیادوں پر کارکردگی مانیٹرکررہے ہیں اور تمام پہلوئوں پر غور کیا جاتا ہے جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے 24گھنٹے متحرک رہتے ہیں عوام کی جانب سے براہ راست کمشنر دفتر کو موصول ہونے والی شکایات پر بھی ایکشن لیا جاتا ہے جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل اور شکایات پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کی جاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.