معصوم بچی فرشتہ کے اہل خانہ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

فرشتہ کے والدین کو ہر صورت انصاف ملے گا، اسد قیصر کی ملاقات کے دوران یقین دہانی

بدھ 22 مئی 2019 23:18

معصوم بچی فرشتہ کے اہل خانہ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) قتل ہونے والی معصوم بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اہل خانہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ،بدھ کو یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر چیمبر میں ہوئی ۔ جس میں 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین ،رکن قومی اسمبلی علی اعوان بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کو انتطامیہ کی جانب سے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن بنا دیا گیا ہے ۔ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معصوم بچی فرشتہ کے خاندان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فرشتہ کے والدین کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہسپتال اور پولیس کے اہلکاروں کی طرف سے غفلت برتنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری اہلکاروں کا کام عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے نہ کہ مشکلات پیدا کرنا۔