بھیک مانگنے والے بچوں کے خلاف کریک ڈاون، سی ٹی پی نے 20بچوں کوتحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 17:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تحت جمعرات سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، اس آپریشن میں لاوارث اور بھیک مانگنے والے بچوں کو بیورو کی تحویل میں لے لیا جائیگا، پنجاب بھر سے 250 سے زائد بچے تحویل میں لے لیے گئے، یہ آپریشن پنجاب بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی میں جاری رہے گا،بچوں کو بیورو کی تحویل میں لیکر ان کے والدین کو بلایا جائے گا اور اپنے بچوں کو بھیک کیلیے استعمال کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران راولپنڈی کی شاہراوں پرن بھیک مانگنے والے 20بچوں کوتحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے۔