بورے والا،چونگی نمبر 5 گیس سلنڈر کی دکان پر دھماکا، ایک شخص شدید زخمی

جمعرات 23 مئی 2019 19:04

بورے والا۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) چونگی نمبر 5 گیس سلنڈر کی دکان پر دھماکا، گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص شدید زخمی، زخمی شخص ہسپتال منتقل، دوکان مالک روپوش، تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 5 فائر برگیڈ سے ملحقہ ملتان روڈ پر واقع حاجی اسلم نامی شخص کی غیر قانونی گیس ری فلنگ کی دوکان میں اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکی زد میں آکر حاجی اسلم کا بھائی محمد امجد شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے اس واقعہ کے فوری بعد دوکان کا مالک حاجی اسلم دوکان کو تالے لگا کرموقع سے فرار ہوگیا تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے کاروائی شروع کردی معلوم ہوا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص محمد امجد ایک سال قبل بھی اسی دوکان میں سلنڈر دھماکے سے زخمی ہوا تھا لیکن اسکے بھائی حاجی اسلم نے یہ کاروبار جاری رکھا ہوا تھا محکمہ سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں اس غیر قانونی کاروبا کا ایک نیٹ ورک ہھیلا ہوا ہے جو کسی بھی وقت ایک بہت بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔