یتیم خانہ دارالعلوم تدریس القرآن ایبٹ آباد میں چیئرٹی افطار ڈنر کل ہو گا

جمعہ 24 مئی 2019 12:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ادارہ یتیم خانہ دارالعلوم تدریس القرآن ایبٹ آباد میں چیئرٹی افطار ڈنر کل ہفتہ کو ہو گا، کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین محمد ساجد اعوان کے مطابق ادارہ یتیم خانہ اپنے قیام سے لیکر اب تک یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے، بچوں کو روزمرہ کی تمام ضروریات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے، عوام کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ ان یتیم بچوں کو بھی بہتر مستقبل مہیا کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پہلے یہ چیئرٹی ڈنر جمعہ کے روز ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر چیئرٹی ڈنر میں ایک دن کی تاخیر کرنا پڑی ہے اور اب یہ چیئرٹی ڈنر ہفتہ کے روز ہو گا

متعلقہ عنوان :