ریسکیو 1122نے شہادت حضرت علی المرتضیؓ کے موقع پر ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا

جمعہ 24 مئی 2019 13:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹر کلیم اللہ کی ہدایت پر21 رمضان شہادت حضرت علی علیہ اسلام کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیاہے۔اس سلسلے میں عزاداروںکوبروقت اورمعیاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کے لیے تمام اہم مقامات پرایمبولینس،ریسکیووہیکل اور فائروہیکل کے ساتھ ریسکیوموبائل پوسٹیںقائم کردی ہیںتاکہ کسی بھی ایمرجنسی یاناگہانی صورت میںعزاداروںکوبروقت ایمرجنسی سہولت میسرآسکے۔

یہ ریسکیوموبائل پوسٹیںمختلف مقامات مرکزی امام بارگاہ آستانہ لال کرتی کینٹ ،امام بارگاہ اللہ بخش والہ،امام بارگاہ کاشانہ حیدر،امام بارگاہ مخدوم جہانیاں،امام بارگاہ دولت گیٹ،امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ قاضیان ،امام بارگاہ شیرشاہ سورج میانی،امام بارگاہ سید مہر شاہ والااورامام بارگاہ محلہ ناصر آباد جھک پر قائم ہونگی۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آفیسر(آپریشن)انجینئر احمد کمال کے زیرنگرانی 500 سے زائد ریسکیورجدید آلات سے مزین ایمبولینسز اور فائر وہیکلزسپیشل ڈیوٹی پر تعینات ہونگے جبکہ05 ایمبولینسز،02فائروہیکلز،20موٹربائیک ایمبولینسز،01ریسکیو وہیکلکے ساتھ 35 ریسکیوپوسٹیں ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہونگی۔

مزید انہوں نے کہا کہ ملتان کی طرح شجاع آباداور جلالپورپیروالا میں بھی سٹاف کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال یا ایمرجنسی میں فوری 1122پر اطلاع دیں۔