پیپلزپارٹی کسی کے شخصی کردار پر سیاست نہیں کرتی،نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی نیب اور اسکے چیئرمین کے متعلق اپنے اصولی اور قانونی موقف پر قائم ہیں،ردعمل

جمعہ 24 مئی 2019 22:08

پیپلزپارٹی کسی کے شخصی کردار پر سیاست نہیں کرتی،نفیسہ شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چیئرمین نیب کے حوالے سے دو نجی چینلزپر نشر ہونے والی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نیب اور چیئرمین نیب کے متعلق اپنے اصولی اور قانونی موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے متعلق نیوز چینلز پر نشر ہونے والی رپورٹ چیئرمین نیب کا ذاتی معاملہ ہے اور پیپلزپارٹی کسی کے شخصی کردار پر سیاست نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جن دو چینلز نے خبر بریک کی ہے ان چینلز کے مالکان وزیراعظم ہاس میں بیٹھتے ہیں۔ ان نجی چینلز اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران حکومت اس طرح کے دبا کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے کردار کا جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرمین نیب کے حوالے سے جو موقف اختیار کرتی رہی ہے اس پر قائم ہے۔