لیویزفورس کی کلانچ کے علاقے میں کاروائی ، 331کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

جمعہ 24 مئی 2019 23:11

ٰگوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) لیویزفورس کی کلانچ کے علاقے میں کاروائی ، 331کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد،چرس چلری ندی کے اندرزیرزمین چھپائی گئی تھی ،بیرون ممالک اسمگل کی کوشش کو لیویز فورس نے ناکام بنادی ،اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمدرند کی گفتگو تفصیلات کے مطابق پسنی کی لیویز فورس نے کلانچ کے علاقے میں کاروائی کرکے منشیات کی بیرون ممالک اسمگلنگ کو ناکام بنادیا خفیہ جانکاری کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرپسنی جمیل احمدرند،تحصیلدارپسنی نورخان بلوچ اور دفعدارخدابخش بلوچ کی سربرائی میں لیویزفورس نے چلری ندی کے اندر زیرزمین چھپائی گئی 331کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برامد کرلی ہے عالمی منڈی میں جسکی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے کامیاب کاروائی پر ڈپٹی کمشنر گوادرکیپٹن (ر)وسیم احمد نے لیویزفورسکے جوانوں کو شاباشی دی اور انکے لئے نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :