Live Updates

عمران خان چئیرمین نیب کو عہدے سے نہیں ہٹانا چاہتے

چئیرمین نیب کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے ہٹا سکتے ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر فروغ نسیم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 13:32

عمران خان چئیرمین نیب کو عہدے سے نہیں ہٹانا چاہتے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : وفاقی وزیر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر  ہٹا سکتے ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں چاہتے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایماندار آدمی ہیں اور ایسے آدمی کی ہی نیب کو ضرورت ہے۔

فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے نیب پر نہ کوئی دباؤ ڈالا ہے اور نہ ڈالے گی۔نیب آزادنہ طور کام کر رہا ہے۔اور ان کو آزادانہ طور پر کام کرنے دینا چاہئیے۔فروغ نسیم نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب کے انٹرویو سے متعلق کوئی بھی ایسی بات نہیں ہے جس کو متنازع کہا جا سکے۔چئیرمین نیب کو اپناکام کر دینا چاہئیے جس طرح ہو غیر جانبداری سے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چئیرمین نیب کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے ہٹا سکتے ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خاتون کی ویڈیو جعلی ہے۔کیونکہ یہ میاں بیوی اپنے خلاف انکوائری کو متنازع بنانا چاہ رہے تھے۔نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے فروغ سلیم نے کہا کہ چیئر مین نیب بہت ایماندار ہیں ان کو کام کرتے رہنے دیا جائے حکومت نے نیب پر نہ کوئی پریشر ڈالا ہے اور نہ ڈالے گی نیب ایک خو د مختار ادارہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس خاتون کی ویڈیو ہے اس کے حوالے سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اس کاشوہر معافیاں مانگ رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ حکومت نے نیب پر نہ کوئی دباوڈالا ہے اور نہ ہی ڈالے گی، چیئرمین نیب ایک ایماندار آدمی ہیں اور ایسے آدمی کی ہی نیب کو ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات