فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے پیرنٹس ٹیچرز میٹنگز فورم بحال کر دیا

ہفتہ 25 مئی 2019 18:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے تعلیم کے معیار کی بہتری کیلئے دو اہم ایجوکیشنل سٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی بات چیت کے ذریعے پیرنٹس ٹیچرز میٹنگز فورم بحال کر دیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد بھر کے تمام پبلک سکول اور کالجز میں نئے تعلیمی سال 2019ء کے سلسلے میں پہلی پیرینٹس ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ کیلنڈر کے تحت تینوں اکیڈمک سیشنز کے دوران پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ والدین اپنے بچوں کی کارکردگی کے بارے جان سکیں اور ان کے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اساتذہ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ اسلام آباد کے شہری و دیہی سکولوں اور کالجز میں پیرینٹس ٹیچرز میٹنگ کے حوالے سے حوصلہ افزا رد عمل ملا۔ ایف ڈی ای فورم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین، اساتذہ کرام اور پرنسپلز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :