لاہور کی ماتحت عدالتوں میں ججوں کی کمی کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار

ہفتہ 25 مئی 2019 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی ماتحت عدالتوں میں ججوں کی کمی کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ججوں کی 14 آسامیاں خالی ہیں جبکہ ان عدالتوں میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ موجودہ صورتحال میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ججوں کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کیا جائے تاکہ عدالتی معاملات احسن طریقے سے انجام دیئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :