یوم شہادت حضرت علی ؓکے جلوس کیلئے اسلا م آ با د ٹر یفک پو لیس کی طر ف سے خصو صی ٹر یفک ڈا ئیو ر شن پلا ن جا ری کر دیا گیا

ہفتہ 25 مئی 2019 22:40

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) یوم شہادت حضرت علی کے جلوس کے لیے اسلا م آ با د ٹر یفک پو لیس کی طر ف سے خصو صی ٹر یفک ڈا ئیو ر شن پلا ن جا ری کر دیا گیا، ایس پی کی زیر نگرا نی 70افسران و اہلکا ر تعینا ت کیے گئے ہیں،جلو س سیکٹر جی سکس فو ر اما م با ر گا ہ قیصر زینبیا سے بر آ مد ہو گا جو مر کز ی اما م با ر گا ہ سیکٹر،جی،سکس،ٹو اختتا م پذ یر ہو گا،دوران جلو س اسلا م آ با د کے شہر یو ں کی سہو لت کے لیے متبا د ل راستو ں کا بند و بست کیا گیا تا کہ شہر یو ں کوکسی قسم کی دشو ا ر یو ں کا سا منا نہ کر نا پڑ ے تفصیلا ت کے مطا بق یوم شہادت حضرت علی کے جلوس کے لیے اسلا م آ با د ٹر یفک پو لیس کی طر ف سے خصو صی ٹر یفک ڈا ئیو رشن پلا ن جا ری کر دیا گیا جس میں جلوس کی ڈیوٹی کے لئے ایس پی سمیت 70 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،جو دوران جلو س ڈ یو ٹی فرا ئض سر انجا م دیں گئے،دوران جلو س شہریوں کے لئے متبادل راستوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے دورا ن جلوس تین سے لے کر ساڑھے سات بجے شام تک پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کیلئے بند رہے گا،متبادل راستے سپر مارکیٹ سے بجانب آ بپارہ میلوڈی جانے والے حضرات ایمبیسی روڈ و سہروردی روڈ سے آبپارہ جا سکتے ہیں اسی طرح گلی نمبر 57جی سکس فور ٹریفک کے لیے بند ہو گئی متبادل راستے شہید ملت روڈ سے آنے والی ٹریفک گلی نمبر 57 سے ایمبیسی روڈ یا پھر میونسپل روڈ آبپارہ میلوڈی جا سکتے ہیں لال مسجد چوک سے بجا نب شہید ملت روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگا،اورمتبادل راستے میونسپل روڈ سے آنے والی ٹریفک میلوڈی جی پی او چوک اور شہدائ چوک استعمال کر سکتے ہیں اورگلی نمبر 73 بیگم سرفراز روڈ سے بجانب میلوڈی جانے والی ٹریفک بند ہو گئی متبادل راستے ایمبیسی روڈسے سہروردی روڈ آبپارہ جا سکتے ہیں اور پولی کلینک فضل حق سے بجانب کلثوم پلازہ فضل حق تک ٹریفک کے لئے بند ہوگا متبادل راستے جیو چوک سے آنے والی ٹریفک پولی کلینک فضل حق سروس روڈ سے کلثوم پلازہ جا سکتے ہیں اسی طرح کلثوم پلازہ سے جیو چوک جانے والی ٹریفک سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے جیو چوک جا سکتے ہیں، جلوس قصر زینب جی سکس فور سے برآمد ہوگا اور مرکزی امام بارگاہ جی سکس فور اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :