کچن سیف۔ ایک ایسا لاکر جو مخصوص وقت کے لیے چیزیں لاک کر کے اُن کا نشہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے
امین اکبر ہفتہ 25 مئی 2019 23:33
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی چیز آپ کی لت بنتی جا رہی ہے اور اس سے چھٹکارا پانا آپ کے لیے مشکل ہے تو یہ کچن سیف(Kitchen Safe) آپ کے لیے ہی ڈیزائن کی گئی ہے۔ ایک ایسا لاکر ہے جو کسی چیز کو مخصوص وقت کے لیے لاک کر سکتا ہے۔کچن سیف ایک جار کی شکل کا لاکر ہے جبکہ اس کے ڈھکن میں ایک لاک اور ٹائمر ہے۔اس میں آپ کھانے پینے کی ایسی چیزیں رکھ سکتے ہیں، جن کی آپ کو لت لگ چکی ہے اور آپ اس لت سے نجات پانا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ سمارٹ فون، ٹی وی ریموٹ اور گیمز کنٹرولر کو بھی مخصوص وقت کے لیے لاک کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
کچن سیف میں چیزوں کو 1 منٹ سے لیکر 10 دن کے لیے لاک کیا جا سکتا ہے۔ کچن سیف جاپان کی ایمزون سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ایمزون پر اس کے ریویوز پڑھ کر لگتا ہے کہ صارفین اسے ہر طرح کے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ صارفین اسے کیلوریز سے بھرپور کھانوں سے پرہیز اور دیگر گیجٹس سے چھٹکارہ پانے کے لیے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔
کچن سیف کو اگرچہ امریکی کمپنی نے بنایا ہے لیکن یہ امریکا سے زیادہ جاپان میں مقبول ہیں۔کچن سیف کی قیمت 12,850 ین یا 117 ڈالر اور 38,815 ین یا 354 ڈالر کے درمیان ہے۔ قیمت کا انحصار کچن سیف کے سائز اور رنگت پر بھی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.