پیپلز پارٹی اپنا قومی و عوامی فریضہ سر انجام دیتی رہے گی، روٹی روزگار اور چھت چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی روک نہیں سکتا،سید نئیر حسین بخاری

ہفتہ 25 مئی 2019 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حقیقی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی اپنا قومی و عوامی فریضہ سر انجام دیتی رہے گی، روٹی روزگار اور چھت چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی روک نہیں سکتا، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز حق بلند کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔نئیر بخآری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی عوامی سیاسی ذمہ داریوں کا حق ادا کرتی رہے گی۔روٹی روزگار چھت چھن جانے والوں کء حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا۔نیر بخاری نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر اقتصادی استحکام نا ممکن ہے۔