وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

ماضی کے عظیم بولر کو اب تک کے عالمی کپ میں ٹاپ بولرز کی فہرست میں شین وارن ، گلین میگرا اور مرلی دھرن کیساتھ رکھا گیا ہے

اتوار 26 مئی 2019 18:35

وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل کرلیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کو اب تک کے عالمی کپ میں ٹاپ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے شین وارن اور گلین میگرا اور سری لنکا کے مرلی دھرن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 1992 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی بولنگ کی اور گرین شرٹس کو پہلی بار عالمی چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں ورلڈ کپ کے دوران 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق اوپنر پوزیشن پر بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

(جاری ہے)

6 ورلڈکپ میں 6 سنچریوںکی مدد سے 2278 رنز بنانے والے بھارتی سچن ٹنڈولکر نے 2003 میں ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا اور 2011 میں وہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ کو ورلڈ کپ 2007 میں سری لنکا کے خلاف فائنل میں 149 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ مڈل آرڈر میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا شامل ہیں۔ آل رانڈر ز میں بھارتی یووراج سنگھ اور جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر کو جگہ دی گئی ہے۔