ژ*چاند کی تفصیلات سے متعلق سرکاری ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے ،فواد چوہدری

اتوار 26 مئی 2019 20:16

Uاسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق چاند دیکھنے اور اس حوالے سے دیگر تفصیلات کی لانچ کردی گئی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چاند دیکھنے کے لیے پاکستان کی ویب سائٹ لانچ کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 20 مئی کو فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پر چاند دیکھنے کے معاملے کے لیے قمری کیلنڈر تیار کرلیا، یہ قمری کیلنڈر 5 سال کے لیے تیار کیا گیا ہے اور 5 سال بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 'کیلنڈر میں سائنسی طور پر بتایا گیا ہے جس میں پاکستان کی حدود میں چاند کن کن تاریخوں میں نظر آئے گا، غروب ہوگا اور اس پر گرہن کب لگے سے متعلق معلومات ہوں گی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'قمری کیلنڈر سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کیلنڈر جاری کرنے سے قبل علما سے بھی مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی'۔