پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، بھارتی فورسز نے ضلع سجاول کے دوماہی گیر اور کشتی کو اغواکرلیا

اتوار 26 مئی 2019 20:50

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، بھارتی فورسز نے ضلع سجاول کے دوماہی ..
سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے ضلع سجاول کے دوماہی گیر اور کشتی کو اغواکرلیاہے، ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشرفوک فورم ضلع سجاول کے صدر نورمحمد تھیمور کاکہناہے کہ پاکستانی علاقے سیرکریک کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا شکارکرنے والے کشتی ماشائاللہ ۳۷۲۲ پر بھارتی فورسز نے حملہ کردیااور دوماہی گیروں بخش تھیموراور اقبال تھیمور کو کشتی اور لاکھوں روپے کی مچھلی اور سامان سمیت اغواکرلیاہے، جبکہ کشتی میں موجود نو ماہی گیروں خان تھیمور، مہرو، علی، محمد موسیٰ ، عاشق تھیمور،الھڈنو،علی ملاح،محمد ملاح اور کاری داندل نے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی اور ایک روز کے بعد ساحل پر پہونچ کراطلاع دی، اغواکئے گئے ماہیگیروں کا تعلق شاہبندر کے گائوں راجن تھیمور سے ہے اس گائوں کے تین افراد کو پہلے ہی بھارتی فورسز اغوا کرکے لے گئے ہیں، شاہبندر تعلقہ کے اٹھارہ افراد اس وقت بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف ایف رہنماکا کہناہے کہ بھارتی فورسز کی حالیہ کاروائی کے بعد بھارتی جیلوں میں قید ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے ماہیگیروں کی تعداد بڑھ کر اڑسٹھ ہوگئی ہے،بھارتی فورسز آئے دن پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی ماہیگیروں کو پکڑکر لے جاتے ہیں،جس سے ماہیگیرخوف میں مبتلاہیں اور ان کا ذریعہ معاش بندہے بھارتی جیلوں میں قید ماہیگیروں کی لواحقین شدید پریشانیوں کا شکارہیں،حکومت پاکستان انکی رہائی کے اقدامات کرے ۔#

متعلقہ عنوان :