Live Updates

ئ*اسلام آباد،چینی نائب صدر وانگ چی شن آج(پیر کو) لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ٴْ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار معزز مہمان کا استقبال کریں گے

اتوار 26 مئی 2019 23:10

}اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) چینی نائب صدر وانگ چی شن آج(پیر کو) لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے شہر کو برقی قمقموں اور خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار معزز مہمان کا استقبال کریں گے مختلف منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق چین کے نائب صدر اتوار کو تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کو خو ش آمدید کہا چینی نائب صدرآج ایک روزہ دورہ لاہور کریں گے شہر کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے ۔گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب بزدار اور چینی نائب صدر کا استقبال کریں گے جبکہ ان کا اعزاز میں گورنر پنجاب کی جانب سے استقبالیہ بھی دیا چینی نائب صدر کے دورہ لاہور کے دوران مختلف منصوبوں اور مفاہمتی یا داشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات