وزیراعلی کاگوجرانوالہ میں اڑھائی سالہ بچی کے قتل کے نوٹس ،

آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 27 مئی 2019 14:25

وزیراعلی کاگوجرانوالہ میں اڑھائی سالہ بچی کے قتل کے نوٹس ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں اڑھائی سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلی سردار عثمان بزدارنے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔