Live Updates

عہدوں سےعزت ملتی تونالائق اعظم کی بھی عزت ہوتی، مریم نواز

نوازشریف کیخلاف اب صرف کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا جو کرسی ان کو ووٹ نے دلائی تھی، ووٹ چوری سے آنے والے عوامی نہیں جعلی اعظم کہلاتے ہیں۔ تحریک انصاف کے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست پرنائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مئی 2019 16:32

عہدوں سےعزت ملتی تونالائق اعظم کی بھی عزت ہوتی، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عہدوں سے عزت ملتی تونالائق اعظم کی بھی عزت ہوتی، ووٹ چوری سے آنے والے جعلی اعظم اور ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے ہیں۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اپنے پارٹی عہدے کیخلاف الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا انحصار کسی عہدے پر نہیں بلکہ نظریے اور عوام کے دلوں میں جگہ بنانے پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزت عہدوں سے ملتی تو آج نالائق اعظم کی عزت ہوتی اور وہ سر اٹھا کہ چلنے کے قابل ہوتا۔ مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چوری سے آنے والے جعلی اعظم کہلاتے ہیں ووٹ کی طاقت سے آنے والے عوامی وزیراعظم کہلاتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نوازشریف سے اڑھائی گھنٹے تفتیش خیبرپختونخواہ حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کرنے والا جعلی اعظم قانون سے بالاتر؟ انہوں نے کہا کہ اب صرف نوازشریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی ان کو ووٹ نے دلائی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے عہدے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔ دور ان سماعت تحریک انصاف کے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ یہ درخواست پاکستان مسلم لیگ ن کی نایب صدر مریم نواز کے خلاف دائر کی گئی ہے۔وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ 3 مئی 2019 کو مریم نواز کو نائب صدر کے عہدے کا تقرر کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اس کو تقرر کہیں گے یا عہدے پر منتخب ہوئیں۔ وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ اس عہدے کے لئے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے گئے۔وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ نیب کورٹ نمبر ون نے مریم نواز کو سات سال کی سزا اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات