صوبائی وزیرسید سعید الحسن نے آخری عشرے کی پہلی تراویح شبینہ کا اہتمام ڈیرہ چراغ آباد نارووال میں کیا

پیر 27 مئی 2019 17:10

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی پہلی تراویح شبینہ کا اہتمام اپنے آبائی حلقے کی جامع مسجدڈیرہ چراغ آباد نارووال میں کیا۔

(جاری ہے)

شہادت حضرت علیؓ کی نسبت سے 70 سالہ قدیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اڑہائی گھنٹے میں مکمل قرآن پاک پڑھا گیا۔محفل شبینہ کے اختتام پر ملک کی تر قی اور سلامتی کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں۔محفل شبینہ میں مقامی اور دور دراز سے آئے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :